منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا ، شراب ، چرس برآ مد

 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا ، شراب ، چرس برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تھانہ سول لائن کے علاقے مین سول لائن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈائینل کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 108 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ تھانہ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزم سیف سے 15 لٹر شراب، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں ملزم سے 20 لٹر شراب، ملت ٹاوّن پولیس نے ملزمہ شاہین سے دو کلوگرام چرس اور ملزم علی سے 1620 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں