امریکا سے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی:افغان حکومت

 امریکا سے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی:افغان حکومت

کابل(اے ایف پی)افغانستان کی نگران حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے امریکا سے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی ہے ۔

ان کا ملک دنیا بھر کے تمام ممالک کے ساتھ مثبت رابطوں کا خواہاں ہے ۔کسی کو بھی افغانستان کی   

سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔دوحہ سے واپسی پر کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دو امریکی شہری افغانستان میں قید ہیں، گوانتاناموبے میں قید افغانوں کے تبادلے پر امریکا کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکی شہری ان کے لیے اہم ہیں، اسی طرح افغان ہمارے لیے اہم ہیں ۔انہوں نے کہا دوحہ کانفرنس کے دوران افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت 25 سے زائد ممالک کے مندوبین نے افغانستان کی صورتحال اور کابل انتظامیہ کے ساتھ تعلقات، منشیات کے خلاف جنگ، نجی شعبے کی مدد، افغان بینکنگ سسٹم پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ فورم سے امارت اسلامیہ کو افغانستان کے حقائق سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں