میٹا نے لفظ ’ شہید‘ پر عائد پابندی ختم کر دی

میٹا نے لفظ ’ شہید‘ پر  عائد پابندی ختم کر دی

کیلی فورنیا(دنیا نیوز ) فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سرپرست کمپنی میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں عربی لفظ شہید کے استعمال پر عائد مکمل پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

شہید وہ لفظ ہے جس پر مبنی پوسٹس کو میٹا کی ایپس میں ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے ۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ میٹا کے قائم کردہ نگران بورڈ کی جانب سے پابندی ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں