دبائو نہیں ، آخر تک لڑوں گا ، کوئی صدارتی دوڑ سے باہر نہیں کرسکتا : بائیڈن

دبائو  نہیں  ،  آخر  تک  لڑوں  گا  ،  کوئی  صدارتی  دوڑ  سے  باہر  نہیں  کرسکتا  :  بائیڈن

واشنگٹن(اے ایف پی ،اے پی)امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کوئی بھی مجھے صدراتی دوڑ سے باہر نہیں کر سکتا۔۔

ڈیموکریٹک پارٹی کا نامزد امیدوار ہوں،دستبردار ہونے کیلئے کوئی دباؤ نہیں،کچھ دن ضرور مشکل رہے ، ہم جیتنے جا رہے ہیں،آخر تک لڑوں گا ،پارٹی متحد ہے جس سے جیت یقینی ہے ۔علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ بائیڈن دوڑ سے بالکل دستبردار نہیں ہو رہے ، وہ اپنی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کی صدر جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے دستبردار ہو نے کی باتیں من گھڑت ہیں ،پارٹی اس بارے کوئی بحث نہیں کر رہی ۔واضح رہے نیو یارک ٹائمز کے مطابق بائیڈن نے صدارتی مباحثے کے بعد ایک کلیدی اتحادی سے کہا کہ وہ دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس رپورٹ کو غلط قرار دے کر مسترد کر دیا۔ اس بحث کے بعد نیویارک ٹائمز کے نئے سروے سے تشویش میں اضافہ ہوا جس میں ٹرمپ کو بائیڈن پر اب تک کی سب سے بڑی برتری کے ساتھ دکھایا گیا - سروے کے مطابق نیو ہیمپشائر، ورجینیا اور نیو میکسیکو جو کبھی بائیڈن کیلئے محفوظ ریاستیں تھیں اب ان کا ٹرمپ کی طرف رجحان ہے ۔دوسری جانب کچھ ڈیموکریٹک رہنما ؤں نے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے باہر ہو جائیں ۔علاوہ ازیں بائیڈن نے بدھ کی شام 23 ڈیموکریٹک گورنرز کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا آنے والے دنوں میں وہ رائے عامہ کا رخ موڑ دیں۔بائیڈن کی انتخابی مہم کے ڈپٹی منیجر کوینٹن فلکس نے کہا صدر جانتے ہیں کہ انہیں امریکی عوام کو یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ نومبر میں جیت ہماری ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں