34ہزار سال پُرانے دیمک کے فعال ٹیلے دریافت

34ہزار سال پُرانے دیمک کے فعال ٹیلے دریافت

کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)جنوبی افریقا میں سائنس دانوں نے دیمک کے ٹیلے دریافت کیے ہیں جن میں ابھی بھی دیمکیں زندہ ہیں۔

یہ ٹیلے 30 ہزار سال سے زائد پُرانے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ اب تک کے سب سے قدیم دیمک کے فعال ٹیلے ہیں۔ اسٹیلنبوش یونیورسٹی کے محققین کے مطابق میونسیپلٹی نیماکوالینڈ میں بہنے والے بفیلز دریا کے قریب کچھ ٹیلے موجود ہیں جن کے متعلق ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ 34 ہزار سال پُرانے ہیں۔تحقیق کی سربراہ اور سینئر لیکچرر میشیل فرانسس کا کہنا تھا کہ محققین جانتے تھے کہ یہ پرانے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ اتنے پرانے ہیں۔ یہ ٹیلے تب بھی وجود رکھتے تھے جب خم دار نوکیلے دانتوں والی بلیاں اور میمتھ زمین کے دیگر حصوں پر موجود تھے اور یورپ اور ایشیاء کے بڑے حصے برف سے ڈھکے ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں