اسٹاک ایکسچینج:ایک اورریکارڈ ،پہلی بار 83ہزارکی سطح عبور

اسٹاک ایکسچینج:ایک اورریکارڈ ،پہلی بار 83ہزارکی سطح عبور

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم ہو گیا100انڈیکس پہلی بار 83 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

،اس دوران سرمایہ کاروں کو 97ارب روپے کا منافع ہوا  جبکہ 45.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں بہتری مثبت میکرو اکنامک اشاریوں کی وجہ سے بھی آئی ہے ۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 810پوائنٹس کے اضافے سے 83531پوائنٹس پر بندہوا ۔ جمعہ کو 20 ارب روپے مالیت کے 38کروڑ15لاکھ29ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 444کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 201کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 167میں کمی اور76 میں استحکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں