موسم کاکوئی ایشونہیں ،پاکستان کوہرانے کیلئے پرعزم :زیک کرولی

موسم کاکوئی ایشونہیں ،پاکستان کوہرانے کیلئے پرعزم :زیک کرولی

ملتان (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر زیک کرولی نے کہاہے کہ موسم کا کوئی ایشو نہیں،ہم اس کیلئے تیار ہیں۔۔

ہاکستان کا دورہ ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم شاندار ہے ۔ماحول بھی درست اوراچھا ہے ،انجوائے کررہے ہیں ،میری انگلی کا فریکچر ٹھیک ہوا ہے اور اب میں کھیلنے کو تیار ہوں،ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ ملتان آمد پر خوشی ہے ،موسم کا کوئی ایشو نہیں،ہم اس کیلئے تیار ہیں،پاکستان کا دورہ ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم شاندار ہے ۔ماحول بھی درست اوراچھا ہے ۔انجوائے کررہے ہیں میری انگلی کا فریکچر ٹھیک ہوا ہے اور اب میں کھیلنے کو تیار ہوں، پاکستان کے خلاف گزشتہ سیریز اچھی کھیلی اس بار بھی اس سے بہتر کروں گا، انگلش ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور پاکستان کو ہرانے کیلئے پرعزم ہے ،یہ ٹھیک ہے کہ پاکستان کی حالیہ پرفارمنس اچھی نہیں لیکن ہم پاکستان کو ہمیشہ سخت حریف سمجھتے ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس باصلاحیت ٹیلنٹ ہے ،بابر اعظم ان دنوں اگر آئوٹ آف فارم ہے تو کوئی ایسا مسئلہ نہیں ،وہ بڑا بیٹر ہے اور کسی بھی وقت فارم لگ سکتی ہے ، پاکستان کے پاس بھی تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن ہمارے پاس بھی سپنرز اچھے ہیں،نوجوان سپنرز فارم میں ہیں اور اچھا کریں گے ،سیمر بالر کااستعمال کنڈیشن کے مطابق کریں گے ، اگر پچ نے مدد کی تو سیمر کا بھرپور استعمال کیا جائے گا ،گزشتہ دورہ پاکستان میں فلیٹ پچز تھیں اس لئے بہتر بیٹنگ ہوگئی تھی لیکن اس بار وکٹ مختلف لگ رہی ہے ۔ ملتان میں رہائشی انتظامات،سکیورٹی انتظامات مثالی ہیں اور ہم یہاں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ،میزبانی اعلیٰ لیول کی ہے انجوائے کررہے ہیں ،ملتان میں ابھی تک کوئی کوئی سموگ محسوس نہیں ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں