سرباز خان نے 8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کر لیں

سرباز خان نے 8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کر لیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی کوہ پیماء سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ،سرباز خان وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔۔

 جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے ،تازہ ترین کامیابی میں سرباز علی نے 8027 میٹر بلند شیشا پنگما چوٹی کو سر کر لیا، جو ان کی 14 ویں ایٹ تھاؤزنڈر چوٹی ہے ۔اس چوٹی کو سر کرنے کے بعد وہ دنیا کے ان چند کوہ پیماؤں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔سرباز خان کا یہ سفر 2017ء میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا تھا اور اس کے بعد انہوں نے کے 2، لوٹسے ، ایوریسٹ سمیت دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں کو سر کیا۔اہم بات یہ ہے کہ سرباز خان نے ان چوٹیوں میں سے 11 کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا، جو ایک انتہائی مشکل اور خطرناک کارنامہ سمجھا جاتا ہے ۔سرباز خان نے 2023ء میں چو اویو کی چوٹی کو بھی سر کیا اور اب شیشا پنگما کو سر کر کے وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ تاریخی ہدف مکمل کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں