امیتابھ بچن کا ایک دن میں 200سگریٹ پینے کا انکشاف

امیتابھ بچن کا ایک دن میں 200سگریٹ پینے کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے شہنشاہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں سگریٹ اور شراب نوشی کرنے کے ساتھ گوشت بھی کھاتے تھے ۔

بھارتی میڈیا پر ادکار کا کئی سال پُرانا انٹرویو ایک بار پھر شائع کیا گیا ہے جس میں امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ میں نہ سگریٹ پیتا ہوں، نہ شراب نوشی کرتا ہوں اور نہ ہی گوشت کھاتا ہوں، میں نے اپنی یہ عادات مذہب کی وجہ سے نہیں بنائیں بلکہ میری اپنی ذاتی پسند ہے ۔ میرے والد سبزی خور تھے لیکن میری والدہ گوشت بھی کھاتی تھیں، اسی طرح میری اہلیہ جیا گوشت کھاتی ہیں لیکن میں گوشت نہیں کھاتا کیونکہ مجھے اس کا ذائقہ پسند نہیں۔ جوانی میں میری عادات بالکل مختلف تھیں، میں سگریٹ بھی پیتا تھا، شراب نوشی بھی کرتا تھا اور گوشت بھی کھاتا تھا۔ جب میں کولکتہ میں مقیم تھا تو ایک دن میں 200 سگریٹ پیتا تھا اور یہ میرے لیے عام سی بات تھی لیکن پھر ممبئی منتقل ہونے کے بعد، میں نے سگریٹ اور شراب نوشی کی عادات ترک کردی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں