فائر اور پراپرٹی انشورنس پر آگاہی سیشن کا انعقاد

 فائر اور پراپرٹی انشورنس  پر آگاہی سیشن کا انعقاد

راولپنڈی(این این آئی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے راولپنڈی چیمبر کے تعاون سے فائر اور پراپرٹی انشورنس پر ایک آگاہی سیشن منعقد کیاجس کا مقصد آتشزدگی کے خطرات اور مالی نقصانات سے کاروباری اثاثوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔

آر سی سی آئی میں ہونے والے سیشن میں تاجروں، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جہاں آتشزدگی کے مالی اثرات اور تجارتی املاک، مشینری، آلات اور مال کے تحفظ میں انشورنس کے کردار پر گفتگو کی گئی۔مقررین نے واضح کیا کہ آتشزدگی سے نہ صرف املاک کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ کاروبار کی بندش، آمدنی میں کمی اور روزگار متاثر ہونے جیسے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...