ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات

نوابشاہ: (دنیا نیوز) ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے دوران نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور ممکنہ 28 ویں ترمیم کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ہونے والی ملاقات، بہنوں کی رہائی اور اس کے سیاسی اثرات پر بھی گفتگو کی گئی، صدر زرداری نے اپوزیشن جماعتوں سے معاملات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی، ملک کی مجموعی صورتحال، سیاسی اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے صدر آصف علی زرداری کو قیام امن بارے اقدامات سے آگاہ کیا، ملک میں ’’ری سیٹ‘‘ سے متعلق حالیہ بیانات کے تناظر میں ملاقات اہم قرار دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...