تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہاتوں کو سال 2026-27 کے لیے آفت زدہ قرار دے دیا۔
مون سون کے دوران غیر معمولی اور غیر مساوی بارشوں کے باعث صحرائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے بارانی فصلیں تباہ اور مویشیوں کے لیے چارے کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق خشک سالی کے باعث متاثرہ علاقوں میں زراعت اور مویشی پالنے سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے متاثرہ صحرائی دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دینے کا مقصد خشک سالی سے متاثرہ آبادی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب ضلع تھرپارکر کے تعلقہ کالوئی کے 9 نہری دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دینے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments