امریکا کو ایران کی7 شرائط قبول کرنا ہوں گی: سپیکر باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کو ایران کی 7 شرائط قبول کرنا ہوں گی، ایران نے تنازع کے خاتمے کیلئے قطر کے ذریعے امن منصوبہ پیش کیا۔
ایرانی سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے الجزیرہ کو انٹرویو میں کہا کہ ایران نے مذاکرات کیلئے انتہائی معقول شرائط امریکا کے سامنے رکھیں، بحری ناکہ بندی، اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ،منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی جائز مطالبہ ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ تمام محاذوں پر جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی ہمارا مطالبہ ہے، ایران اب منصوبے پر امریکی جواب کا منتظر ہے، آبنائے ہرمز اب کبھی بھی جنگ سے پہلے والی حیثیت اختیار نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے نئی فوجی کارروائی کی تو ٹرمپ کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments