بی ایم پی پی کا ایس ایم تنویر کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

بی ایم پی پی کا ایس ایم تنویر کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

یو بی جی اور بی ایم پی پی فیڈریشن انتخابات میں مشترکہ حصہ لیں گے

کراچی(این این آئی)وفاقی چیمبرکے انتخابات کے لیے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اور بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) نے ایک بار پھر مشترکہ طور پر انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کردیا جبکہ بی ایم پی پی نے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کی غیرمشروط حمایت کا بھی اعلان کیا ہے ۔جمعرات کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر اور بی ایم پی پی کے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ دونوں گروپوں کا اتحاد ایف پی سی سی آئی کے وقار میں اضافے کے ساتھ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ انتخابی کامیابی کے بعد ایف پی سی سی آئی میں مضبوط معاشی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جبکہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے 100 روزہ مربوط پروگرام بھی مرتب کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو زیرِ غور لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک تھنک ٹینک قائم کیا جائے گا، جس میں نوجوان تاجروں اور صنعتکاروں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...