حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا دیا

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان  کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا دیا

کراچی(شوبزڈیسک )اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔نجی ٹی وی کے شو میں نادیہ خان نے کہا ۔۔

کہ ‘من جوگی’ کا پیغام اس وقت بہت اہم ہے کیونکہ اب لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کا بیان سامنے آنے کے بعد صارفین میں غصہ پھیل گیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ایسے کاروبار معاشرتی اقدار کے زوال کا اشارہ دیتے ہیں اور وہ ان مردوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو غصے میں طلاق دیتے ہیں اور بعد میں ایسی ممنوعہ آپشنز کا سہارا لیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں