سیف سٹیز:بچی پرتشدد ، بال کاٹنے والے ملزمان گرفتار

سیف سٹیز:بچی پرتشدد ، بال کاٹنے والے ملزمان گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر)اہل خانہ کی غیر موجودگی میں بچی پر تشدد کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ، ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی کاوش سے بچی والدین کے حوالے کر دی گئی ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق 15ہیلپ لائن پر کالر نے بتایا کہ اسکی غیرموجودگی میں نامعلوم افراد نے اسکی بچی پر تشدد کیا ، بچی کو گھر سے باہر لے جا کر اسکے بال کاٹے اور تشدد کا نشانہ بنایا ، سیف سٹی میں قائم ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ پولیس نے بچی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کی ، پولیس نے بچی کی نشاندہی پر ملزموں کی شناخت کی اور حراست میں لے لیا۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ بچوں کے جھگڑے کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور بچی پر تشدد کیا گیا ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق چائلڈ سیفٹی سنٹر اب تک 9ہزارسے زائد کیسز کو حل کر چکا ہے ، بچوں سے متعلقہ جرائم کی اطلاع کے لئے 15ڈائل کر کے 3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں