پاکستانی ٹیم اس و قت اپنی کم ترین سطح پر ہے :ناصر حسین

پاکستانی ٹیم اس و قت اپنی کم ترین سطح پر ہے :ناصر حسین

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش ٹیم کے سابق کپتان اورکمنٹیٹر ناصر حسین نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں ہمیشہ سے تسلسل دکھائی نہیں دیتا۔۔

 لیکن اس وقت تو اپنی کم ترین سطح پر ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم موجودہ دور میں اچھا پرفارم نہیں کر رہی لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرا دے گا۔ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے ، وہاں کرکٹ کا جنون ہے ، فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اوپر دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اٹھاتے ہیں۔ آخری بار جب انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کیا تو کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ پوری طرح حاوی تھی، اس وقت تک بہت کم ٹیمیں ایسی تھی، جو پاکستان جائیں اور اس طرح کامیابی حاصل کریں۔ اس وقت کے بعد سے اب تک پاکستان نے اپنے ملک میں9 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں صرف 2 جیت سکی اور 5 ٹیسٹ ہار چکی ہے ۔واضح رہے کہ ناصر حسین آج کل برطانوی میڈیا کے ساتھ وابستہ ہیں اور کل ملتان پہنچیں گے ، ان کے ساتھ مائیکل ایتھرٹن سمیت انگلینڈ کے کمنٹیٹرز اور پاکستان کے رمیز راجہ بھی ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں