خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، بابا وانگا کی پیش گوئیاں

خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، بابا وانگا کی پیش گوئیاں

نیویارک(نیٹ نیوز)91 سال کی عمر میں 1996 میں انتقال کرجانے والی بلغاریہ کی خاتون نجومی بابا وانگا کی مشہور پیش گوئیوں میں سے ایک 11 ستمبر 2001 میں نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر حملوں سے متعلق تھی۔

آنے والے برسوں، اور صدیوں کے بارے میں بھی بابا وانگا نے کئی پیش گوئیاں کی ہیں کہ 2025 میں یورپ میں ایک بڑی جنگ ہوگی، 2028 میں انسان توانائی کے نئے ذرائع کی کھوج میں سیارہ زہرہ تک پہنچ جائے گا۔ 2033 میں قطبین پر جمی برف پگھلنے کی وجہ سے سمندر کی سطح میں نمایاں طور پر اضافہ ہوجائے گا۔2130میں انسان خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اور 3005 میں انسان مریخ پر پہنچ چکا ہوگا، اور اس سال وہاں جنگ ہوگی جبکہ 5079 اس کائنات کے خاتمے کا سال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں