ٹی 20 ورلڈکپ : فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست ، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن

ٹی  20  ورلڈکپ  :  فائنل  میں  جنوبی  افریقہ  کو  شکست ،  بھارت دوسری  بار  عالمی  چیمپئن

بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک )نویں ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی باؤلرز نے جنوبی افریقہ سے جیتا ہوا میچ چھین کر اپنی ٹیم کو دوسری بار عالمی چیمپئن بنا دیا ،یادگار فتح کے موقع پرویرات کوہلی نے ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔

بارباڈوس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی کپتان روہت شرمانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، روہت شرما 9 ،رشبھ پنت بغیر رن ،سوریا کماریادیو 3رنز بناکر آؤ ہوگئے ، اکشر پٹیل 47 رنز ، کوہلی نے 76رنز بناکر میدان چھوڑا ۔دوبے 27اوررویندرا جدیجا 2رنزبناکر آؤٹ ہوئے ،ہردیک پانڈیا 5رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے ،بھارت نے 7وکٹوں پر 176رنزبنائے ۔اینریچ نورٹیج اور کیشو مہاراج نے 2،2بلے بازوں کو آؤٹ ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 8وکٹوں پر 169رنزبناسکی ، ریزاہینڈرکس اورآئیڈن مارکرم 4،4رنزبناکر پویلین لوٹ گئے ، سٹبس 31اور ڈی کوک 39رنزبناکر آؤٹ ہوئے ۔ ہینڈرج کلاسین نے 27گیندوں پر 52رنزکی اننگز کھیلی ، ہدف 30گیندوں پر 30رنز رہ گیا جبکہ6وکٹیں باقی تھیں تاہم کلاسین کی وکٹ گرنے کے بعد بھارتی باؤلرزنے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو جکڑ لیا،مارکو جانسین 4گیندوں پر2 اورکگیسوربادہ 3گیندوں پر 4رنزبناکرآؤٹ ہوگئے ۔ آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے ،پانڈیا کی پہلی گیند پر ڈیوڈ ملر نے گیندکو باؤنڈری کے باہر پھینکنے کیلئے شاٹ کھیلا تاہم لانگ آن پر فیلڈنگ کرنیوالے سوریا کماریادیونے یقینی چھکے کوشاندا رکیچ میں بدل کر میچ انڈیا کی جھولی میں ڈال دیا،ڈیوڈ ملر 21رنزبناسکے ۔ ہردیک پانڈیا نے 3،ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے 2،2وکٹیں لیں ۔ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی فائنل میچ جبکہ جسپریٹ بمراکو پلیئرآف دی سیریزقراردیاگیا۔اس سے قبل بھارت 2007 میں پاکستان کو شکست دیکر پہلی بار ٹی 20 چیمپئن بنا تھا، بھارت اس ٹورنامنٹ میں فائنل تک ناقابل شکست رہا اور یہ ٹی 20 کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے بغیر کوئی میچ ہارے ٹرافی جیتی ۔میچ کے بعد اختتامی تقریب میں 35 سالہ ویرات کوہلی نے اعلان کیا کہ یہ ان کا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ اور مختصر فارمیٹ کا آخری میچ تھا۔ ان کا کہناتھاکہ ہمارا مقصد تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر جائیں، میری زندگی کا یہ بہترین دن ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کیلئے جگہ چھوڑی جائے ، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں