شمالی کوریا :دو بیلسٹک میزائل فائر ، ایک کا تجربہ ناکام

شمالی کوریا :دو بیلسٹک میزائل  فائر ، ایک کا تجربہ ناکام

سیؤل(اے ایف پی)شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے دو بیلسٹک میزائل داغے لیکن ایک کا تجربہ ناکام ہو گیا۔۔۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا پہلابیلسٹک میزائل گزشتہ روز صبح 5بجکر5منٹ اور دوسرا 10 منٹ بعد فائر کیا گیا ۔ پہلے میزائل نے 600 کلو میٹر تک پرواز کی جبکہ دوسرے کا سفر 120 کلومیٹر پر ختم ہو گیا۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر الزام لگایا کہ اس نے یوکرین جنگ کیلئے روس کو اسلحہ فراہم کر کے ہتھیاروں کے کنٹرول کے اقدامات کی خلاف ورزی کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں