ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا800روپے مہنگا

 ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا800روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،ادھر ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے پر جاپہنچا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے بڑھ کر 280.25 روپے کا ہوگیا۔ یورو 21پیسے بڑھ کر 298.02روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 1.14 روپے کے اضافے سے 352.06روپے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2345 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پربرقرار رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں