پاسکو کے گندم ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ،رانا تنویر

پاسکو کے گندم ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ،رانا تنویر

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈر یسرچ رانا تنویر حسین نے مون سون کے دوران پاسکو کے ادارے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے۔۔۔

 کہا کہ پاسکو کے گندم کے گوداموں کو بارشوں سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے جبکہ کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بارشوں اور سیلاب کی پیشگوئی کے پیش نظر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاسکو کے گندم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر موثر اقدامات کیے جائیں۔ بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لئے واٹر پمپ اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔علاوہ ازیں فرٹیلائزر انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے د وران رانا تنویر نے کہا کہ انڈسٹریز کو خریف کے علاوہ ربیع کے سیزن میں بھی گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں