سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 80 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

سٹاک    مارکیٹ   میں   تیزی    ،    انڈیکس    80    ہزار   کی   بلند   ترین   سطح   عبور   کر   گیا

کراچی (آن لائن)سٹاک مارکیٹ نے بدھ کو ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ۔کے ایس ای 100انڈیکس پہلی بار 80ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہو ا ۔

کاروبار میں تیزی کے سبب سرمائے میں 75ارب98کروڑ روپے سے زائد کاا ضافہ ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب 93ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ کاروباری حجم 29.87فیصد زائد رہا۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام  تیل کی قیمتوں میں اضافہ، تیل کے شعبے سے مضبوط منافع کی توقعات اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ ڈیل کیلئے جاری مثبت بات چیت کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 680پوائنٹس کے اضافے سے 80233پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس215.83پوائنٹس کے اضافے سے 25799.40پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس364.21پوائنٹس بڑھ کر50771.45پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کو22ارب روپے مالیت کے 53کروڑ65لاکھ80ہزار866حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر447کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 256کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،135میں کمی اور 56میں استحکام رہا ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں