البانیہ :ناول نگار اسماعیل کدارے 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

البانیہ :ناول نگار اسماعیل کدارے 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

تیرانہ(اے ایف پی) مشہور البانوی ناول نگار اسماعیل کدارے دل کا دورہ پڑنے سے 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ترانہ کے ہسپتال کے مطابق ان کی زندگی بچانے کی بھر پور کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

 انہوں نے اپنے ناول ’’ بروکن اپریل‘‘ اور ’’دی جنرل آف دی ڈیڈ آرمی‘‘ میں کمیونسٹ ڈکٹیٹر اینور پر استعارہ اور خاموش طنز کا استعمال کیا جس کے بعد البانیہ کے کمیونسٹ رہنماؤں کی طرف سے غدار قرار دئیے جانے کے بعد وہ 1990 میں فرانس چلے گئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں