کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔

حادثے میں گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں محمد وسیم، عبدالخالق ودیگر شامل ہیں۔

اظہار افسوس
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں