چینی کمپنی کا خلائی راکٹ حادثاتی لانچنگ کے بعد گر کر تباہ

حنان: (ویب ڈیسک) چین کی نجی کمپنی کی جانب سے حادثاتی طور پر لانچنگ کے بعد خلائی راکٹ گر کر تباہ ہوگیا۔

چینی راکٹ ٹیانگ لانگ تھری راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد چینی صوبے حنان کے پہاڑی علاقے میں زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے سے متعلق کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ بینچ اور راکٹ کے درمیان رابطے میں اسٹرکچرل خرابی کے باعث راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہو گیا تھا، آن بورڈ کمپیوٹر آٹومیٹیکلی بند ہوا جس کے بعد راکٹ ٹیسٹ بینچ سے 1.5 کلومیٹر جنوب مغرب میں پہاڑوں پر گر گیا۔

بیان میں راکٹ کی مالک کمپنی کا کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں