خلا میں پھنسے خلابازوں کی واپسی تشویشناک معاملہ نہیں: آئی ایس آر او

نیو دہلی :(ویب ڈیسک ) بھارت کی سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بین الاقوامی سپیس سٹیشن (آئی ایس ایس) سے انڈین نژاد خلاباز سنیتا ولیمز کی تاخیر سے واپسی تشویشناک معاملہ نہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس آر او کے سربراہ ڈاکٹر ایس سمانتھ نے کہا ایک طویل عرصے سے بین الاقوامی خلائی سٹیش خلابازو کے قیام کے لیے ایک محفوظ مقام ہے، خلائی سٹیشن میں صرف سنیتا ولیمز نہیں بلکہ وہاں 9 خلا باز موجود ہیں جو معمول کی صورتحال میں وہاں کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے23 جون کو ہوائی جہاز بنانے والی مشہور امریکی کمپنی ’بوئنگ‘ کے خلائی جہاز سٹارلائنر پر سوار دو خلاباز خلا میں پھنس گئے تھے۔

آئی ایس آر او کے سربراہ ڈاکٹر ایس سمانتھ کا کہنا تھا کہ ان سب کو ایک دن واپس آنا ہے، سارا معاملہ بوئنگ سٹارلائنر نامی ایک نئے ماڈیول کی ٹیسٹنگ کا ہے، اس کی وہاں تک جانے اور پھر باحفاظت واپس آنے کی صلاحیت کا، ان کو گھر واپس لانے کے لیے زمین سے لانچ کرنے والے عملے کے پاس کافی صلاحیتیں ہیں، یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، آئی ایس ایس طویل عرصے سے قیام کے لیے ایک محفوظ مقام ہے۔

ڈاکٹر ایس سمانتھ نے مزید کہا کہ آئی ایس آر او کو سنیتا ولیمز کی ہمت و حوصلے پر فخر ہے، ان کے کریڈٹ پر بہت سے مشن ہیں، ایک نئی خلائی گاڑی کی پہلی پرواز پر سفر کرنا ہمت کی بات ہے، وہ خود ڈیزائن ٹیم کا حصہ ہیں اور اپنے تجربے سے حاصل کردہ معلومات کا استعمال کرتی ہیں۔

واضح رہے خلاباز بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز یکم جون کو مشن پر روانہ ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں