ملک بھر میں 3 روز کی تعطیلات کے بعد بینک کھل گئے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان بھر میں تین روز کی تعطیلات کے بعد بینک آج کھل گئے۔

ملک بھر میں بینک ہفتہ ‘ اتوار کی معمول کی تعطیلات کے ساتھ یکم جولائی پیر کے روز مالی سال کی کلوزنگ کی وجہ سے بند رہے، گزشتہ روز صارفین سے مالیاتی لین دین نہیں کیا گیا۔

آج سے معمول کے مطابق بینک امور انجام دیئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں