وفاقی بجٹ حکومت اور آئی ایم ایف کا ایک ہائبرڈ بجٹ ہے: مزمل اسلم

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ حکومت اور آئی ایم ایف کا ایک ہائبرڈ بجٹ ہے۔

وفاقی بجٹ 25-2024 پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا چناؤ آئی ایم ایف اور اخراجات کا حکومت نے کیا ہے، ٹیکس کا بوجھ عام عوام پر آئی ایم ایف کا اور ٹیکس چھوٹ حکومت کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دودھ، ادویات ٹیکس آئی ایم ایف کا مقامی کارساز ٹیکس چھوٹ حکومت کا سکرپٹ ہے، بجلی، گیس، پٹرول قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف جبکہ سرکاری مراعات میں اضافہ حکومت کا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور زراعت پر کٹوتی آئی ایم ایف کا فیصلہ ہے، ترقیاتی اخراجات میں ایم این ایز کیلئے 75 ارب مختص کرنا حکومتی فیصلہ ہے، بجٹ صرف آئی ایم ایف کا ہے اور حکومت مکمل شراکت دار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں