پی ٹی آئی سیاسی طور پر افراتفری کیلئے جلسہ کرناچاہ رہی تھی: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی، پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، پی ٹی آئی سیاسی طور پر افراتفری کرنے کیلئے جلسہ کرناچاہ رہی تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کیلئے پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، پی ٹی آئی نے جو سارا کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کئے جاسکتے ہیں، نوازشریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں