کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو مفروراورانتہائی مطلوب نکلا

کراچی: (دنیانیوز) کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلےمیں زخمی ڈاکومفروراورانتہائی مطلوب نکلا۔

ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو نے 19 جون کو مزاحمت پر 50 سالہ ظفر نامی شہری کو قتل کیا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گیس سلنڈر کی دکان پر واردات کی تھی، ملزم کے دو ساتھی مقتول کے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کابتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے شہری وہاب بھی زخمی ہوا تھا، پولیس نے زخمی شہری وہاب کی نشاندہی پر دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار مفرور ملزم عرفان عرف کالا لوٹ مار کے متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم پر ڈکیتی لوٹ مار اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات درج ہیں، گرفتار زخمی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں