اے این ایف کی کارروائیاں ، 149کلوسے زائدمنشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،پانچ مختلف کاروائیوں میں 149 کلو سےزائد منشیات برآمد، جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مصری بانڈا روڈ نوشہرہ کے قریب گاڑی سے 100.8 کلو چرس اور 26.4 کلو افیون برآمد ہوئی ، شمالی بائی پاس کراچی پر ملزم سے20 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ پشاورمیں کالج کے قریب افغان باشندے سے 1 کلو چرس برآمدکی گئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملتان میں پی سی ہوٹل کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمدہوئی جبکہ ایچ 13 اسلام آباد کے قریب نائجیرین باشندے سے 10 گرام کوکین برآمدکی گئی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں