سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں پر وفاق اور فریقین سے جواب طلب

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا، جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ ایف آئی اے کو فریق بنا دیا تھا، پولیس مقابلے ابھی بھی جاری ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں