دادو میں زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی قتل کر دیا

میہڑ: (دنیا نیوز) دادو کی تحصیل میہڑ میں زمین کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل جبکہ والد اور 2 بھتیجے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاؤں تھیبا میں بیٹے نے اپنے والد، بھائی اور بھتیجوں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر طارق تھیبو قتل ہوگیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے 2 بیٹے اور والد بھی زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں