سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے
ڈی جی خان: (دنیا نیوز) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
90 سالہ سردار ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، ذوالفقار کھوسہ 1962ء میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کی سیاسی زندگی کا بیشتر حصہ مسلم لیگ میں گزرا۔
سردار ذوالفقار کھوسہ متعدد طار صوبائی وزیر، مشیر، سینیٹر، گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے، 2018ء کے انتخابات سے قبل وہ پی ٹی آئی میں بھی شامل ہوئے تھے، ذولفقار کھوسہ نوازشریف کے جلا وطنی کے دور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر بھی رہے۔