اے این ایف کی کارروائیاں، 49.7 کلوگرام منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے 4 کارروائیوں میں 49.7 کلوگرام منشیات برآمد اور 9 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، شیخوپورہ، کراچی اورلاہور میں کی گئیں، کارروائی میں 44کلو800 گرام چرس، 4.4کلوگرام ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر دیا گیا ہے۔