حنا آفریدی فیملی ممبر جیسی، رومانوی سین کرتے وقت ہنس پڑتے تھے: علی رضا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اداکار علی رضا نے کہا ہے کہ اداکارہ حنا آفریدی ان کیلئے ایک فیملی ممبر ہیں اور جب بھی انہوں نے رومانوی سین کیا تو ہنسی آجاتی تھی۔

حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ایک انٹرویو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ایکٹنگ کیرئیر اور مختلف موضوعات پر بات کی۔

انٹرویو میں میزبان نے ان کے نجی ٹی وی ڈرامے کے رومانوی سین کے بارے میں پوچھا، جس پر اداکار نے جواب دیا کہ جب بھی رومانوی سین کیا، ہم دونوں ہنس پڑتے تھے اور کام کو کام کی طرح کرنے سے سب آسان ہو جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حنا آفریدی میری بہت اچھی دوست اور فیملی ممبر کی طرح ہیں، اس وجہ سے ہمارا ایک کمفرٹ زون ہے، جس کی بدولت ہم نے کئی چیزیں کیں جن کی توقع کسی کو نہ تھی۔

اداکارہ حنا آفریدی نے بتایا کہ بعض سین میں وہ علی رضا سے مشورہ کرتی تھیں اور پھر ڈائریکٹر سے بات کر کے سین کو مکمل کرتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں