اے این ایف کی کارروائیاں، 164 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
کراچی:(دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں 8 کارروائیوں کے دوران 164.38 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں لاہور، شیخوپورہ، کراچی، راولپنڈی اور گوادر میں کی گئیں ہیں۔
حکام کے مطابق کارروائیوں میں 148 کلو 103 گرام چرس، 13 کلو 600 گرام آئس برآمد کرلی گئی، اس کے علاوہ 300 گرام ہیروئن، 2.380 کلوگرام وزنی 4500 ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔