ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی خوش مزاج شخصیت اور منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کے سبب خبروں میں ہیں، شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں اداکارہ یشما گل بھی شامل تھیں۔ تقریب کے دوران مہمانوں نے خوب جشن منایا اور خوشی کے لمحات کو یادگار بنایا۔

خصوصاً قوالی نائٹ اور سنگیت کی تقریب میں ہانیہ عامر کا انداز سب سے زیادہ نمایاں رہا، جہاں ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ نے حسین رہر کے ڈیزائن کردہ سیاہ اور سنہری رنگ کے خوبصورت لہنگے میں شرکت کی، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں