روس کی جانب سے ایسٹر پر عارضی جنگ بندی، یوکرین کا خیرمقدم

ماسکو: (شاہد گھمن سے) یوکرینی صدرولادیمیر زیلنسکی نے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے اعلان کردہ ایسٹر جنگ بندی کے بعد کہا ہے کہ یوکرین بھی اسی نوعیت کے اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم آئینہ دار اقدامات کے لیے تیار ہیں، ہم نے پہلے بھی ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کی تجویز دی تھی اور اسی کے مطابق عمل کریں گے، لوگوں کو خطرات کے بغیر ایسٹر منانے کا حق ہے۔

روسی صدر کی جانب سے 11 اپریل کی شام 4 بجے سے 12 اپریل کی رات تک عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت روسی افواج کو تمام محاذوں پر لڑائی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ حملے کے جواب کے لیے تیار رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ایسٹر کے موقع پر اسی نوعیت کی عارضی جنگ بندی کی گئی تھی، جو تین دن تک جاری رہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں