پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 17ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔

کراچی کنگز میں حسن علی کی جگہ محمد حمزہ کو ڈیبیو کروایا گیا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں