ننکانہ صاحب: سوداسلف لینے پرجھگڑا، 2 افراد قتل

ننکانہ صاحب: (دنیانیوز) تھانہ سیدوالہ کے علاقہ ٹھٹھہ کھرلاں میں معمولی جھگڑے پر دو افراد قتل کردیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دکان پر سودا سلف لینے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جھگڑے کے بعد فاٸرنگ سے مبشر اور آصف جاں بحق ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گٸی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں