آسمانی بجلی گرنے سے تناور درخت غائب، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیرس: (دنیا نیوز) مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک تناور درخت پر بجلی گرنے کا ہول ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے مغرب میں واقع علاقے اوجی میں پیش آیا، جہاں شدید طوفانی بارش کے دوران گرنے والی آسمانی بجلی نے تناور درخت کو اس طرح جلا ڈالا کہ اس کا وجود ہی نہ رہا۔

اس حوالے سے علاقے کے میئر نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں بتایا کہ واقعے کے وقت خوش قسمتی سے علاقے میں معمولی نقصان کے سوا کوئی بڑا نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔

مذکورہ وڈیو کو اب تک پندرہ لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں بجلی گرنے کے واقعات میں ہر سال تقریباً 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ بعض افراد کے اعصاب تا حیات متاثر ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں بھی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کسی بڑے نقصان کے بجائے لوگوں کو فائدہ ہوگیا کیونکہ جس جگہ بجلی گری وہاں پانی نکل آیا، اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے کیلئے دوسرے علاقوں سے بھی لوگ پہنچ رہے ہیں جبکہ اسے مذہبی رنگ بھی جا رہا ہے اور مقامی افراد اپنے عقائد کے مطابق اس کی پوجا بھی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں