شادی میں لیگ پیس نہ ملنے پر دلہے کے مہمانوں نے جنگ چھیڑ دی

بریلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک بار پھر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارت کا ایک شادی ہال میدان جنگ بنا دکھائی دیتا ہے، مہمان گتھم گتھا ہو کر ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

بریلی اترپردیش میں دلہے کے مہمانوں کو جب کھانا پیش کیا گیا تو ان کا پارہ اس وقت ہائی ہوگیا جب انہوں نے دیکھا کہ بریانی میں مرغی کی ٹانگیں موجود نہیں ہیں، جس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

باراتیوں میں جس کے ہاتھ جو بھی لگا اس نے اسے ہتھیار بنا لیا، کوئی کرسیاں اچھالتا رہا، تو کوئی لاتیں اور گھونسے چلاتا رہا، اس دھینگا مشتی کے دوران کئی مہمان پتیلے میں بھی گر گئے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی لکھنو میں ہونیوالی شادی میں رقص کے دوران مہمان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے۔

اس دوران لڑنے والی دنوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر مکے برسائے جبکہ مارنے کیلئے پلاسٹک کی کرسیوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں