معروف اداکارہ مایاخان کی والدہ 'دار فانی ' سے کوچ کرگئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

رپورٹ کے مطابق مایا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سٹوری میں اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ میری جنت، میری ماں، اب اللہ تعالیٰ کے حوالے ہیں۔

مایا خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں، اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں