ورلڈ کپ بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد ڈریوڈ بطور ہیڈ کوچ سفر تمام

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد سابق کرکٹر و کپتان راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام ہوگیا۔

ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں اٹھائی تھی۔

بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بھی بطور ہیڈکوچ بھارتی ٹیم سفر اختتام پذیر ہوگیا، واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ راہول ڈریوڈ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں