مالی سال 2024: تجارتی خسارے میں 12.3 فیصد کمی

کراچی: (دنیا نیوز) مالی سال 2024 میں تجارتی خسارے میں 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

مالی سال 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر کی سطح پر رہا، مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھا۔

مالی سال 2024 میں برآمدات 30 ارب 64 کروڑ ڈالر کی سطح پر رہیں جبکہ درآمدات 54 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر رہیں۔

مالی سال 2024 میں برآمدات میں 10.5 فیصد اور درآمدات میں ایک فیصد اضافہ ہوا، جون میں درآمدات 17 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 ارب 91 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں