اپنی نوعیت کا منفرد بلیوں کا مقابلہ حسن ، ’سوسو‘ تاج کی حقدار قرار

کردستان :(ویب ڈیسک ) عراق کے صوبے کردستان کے شہر سلیمانیہ میں ہونے والے بلیوں کے مقابلہ حسن میں 400 بلیوں نے شرکت کی۔

مس کیٹس کا ٹائٹل اورحسن کا تاج ’سوسو‘ نامی بلی نے حاصل کیا جبکہ دیگر دو بلیوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سلیمانیہ کے رائل ویٹرنری ہسپتال کے سپروائزر ڈاکٹر عثمان جلال نے بتایا کہ ہسپتال نے اس فیسٹول کا انعقاد کیا، جانوروں کے ڈاکٹروں اور ماہرین پر مشتمل ایک جیوری نے بلیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

کمیٹی نے بلیوں کو کئی معیاروں کی بنیاد پر جانچا، جن میں بلیوں کی کھال، دم، آنکھیں، ان کے رویے، چلنے کے طریقے اور سٹیج پر ان کی پرفارمنس کو نوٹ کیا گیا۔
ٹائٹل جیتنے والی بلیوں کو خصوصی کھانا اور لوازمات بھی دیئے گئے، ان کا کہنا تھا مقابلے کا مقصد جانوروں کے لیے محبت پیدا کرنا اور ان کی دیکھ بھال کی ترغیب دینا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں