عروہ کی سالگرہ پر بہن ماورا کی جذباتی پوسٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بہن ماورا حسین نے جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

گزشتہ دنوں عروہ حسین نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر ان کی چھوٹی بہن ماورا حسین نے ایک پوسٹ شیئر کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مذکورہ پوسٹ میں ماورا حسین نے تین تصاویر شیئر کیں جن میں پہلی تصویر میں وہ عروہ کی بیٹی اور اپنی بھانجی کے ہمراہ نظر آئیں، دوسری تصویر میں وہ عروہ حسین کے ساتھ لپٹی ہوئی دکھائی دیں جبکہ تیسری تصویر دونوں بہنوں کے بچپن کی ہے۔

ماورا حسین نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے ایک طویل پیغام میں لکھا کہ " آرا کی ماما اور میری بہن کو سالگرہ مبارک! ہم اب تمہیں کوئی بڑا قیمتی تحفہ نہیں دے سکتے کیونکہ تم نے ہمیں دنیا کا سب سے قیمتی تحفہ اس سال دے دیا ہے"۔

انہوں نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بھی زیادہ تمہارے لیے اب یہ دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی تمہیں صحت اور تندرستی سے بھری لمبی عمر عطا کرے تاکہ "آرا" ہمیشہ تمہارے سائے میں بڑی ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک ساتھ زندگی کے حسین و یادگار لمحات گزارے ہیں لیکن زندگی کا یہ نیا سفر جس میں ہم ایک چھوٹی سی بچی کی ماما اور خالہ ماما بن گئے ہیں بے انتہا خاص ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں