اجے اور تبو کی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

سنگھم سٹار اور ماضی کی مقبول اداکارہ کی نئی فلم کی ریلیز کا ان کے پرستاروں کو شدت سے انتظار ہے، مگر ان کا یہ انتظار ختم ہونے کے بجائے مزید طویل ہوگیا ہے کیوں کہ ان کی آنے والی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

قبل ازیں ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی نمائش کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی مگر فلم ساز کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز کی خواہش پر فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

’اوروں میں کہاں دم تھا’ کی تشہیر زور و شور سے کی جارہی تھی، ایسے میں نمائش سے صرف تین دن پہلے ریلیز کی تاریخ ملتوی ہونے کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں